ابنا: گلگت بلتستان کے حالات کے متعلق مختلف تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ھے کہ درجنوں عزادار جو لاپتہ ہیں انکی اکثریت شھید ہوچکی ہیں۔ جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد عزادار پولیس کی زیر حراست ھے جبکہ اندیشہ ھے کہ اس سے زیادہ بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔
گلگت بلتستان کی عوام جنکی رگوں میں محبت اھلبیت اور حب الوطنی کا چراغ قیام پاکستان سے ہی روشن ہیں۔ ان وفا پرست افراد کے ساتھ آج انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ انتظامیہ کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ھے۔ افسوس کے سفاک قاتل تو آج گلگت مین آزاد پھر رھے ہیں مگر مظلوم محبان اھلبیت کے لئے طرح طرح کی مشکلات کھڑی کر کے حسینیوں کے صبر کا امتحان لیا جارھا ھے۔ افسوس کہ ابھی تو سانحہ کوھستان کے مسافروں کی شہادت کا زخم تازہ تھا کہ یزیدیوں نے چلاس کے مقام پر مزید شیعان علی کو خاک اور خون میں غلطاں کر کے پاک سرزمین کو حسینیوں کے لہو سے رنگین کیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کچھ موبائل نیٹورک کو فی الحال بحال کر دیا گیا ھے۔ جبکہ اسلام آباد سمیت پورے پاکستان میں احتجاج اور ریلیوں کی صورت میں گلگت کی عوام سے اظہار ھمدردی کا سلسہ جاری ھے۔.....
/169